لاہور پولیس کے کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت، بہترین کارکردگی پر انعامات
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سالانہ پولیس انٹر ڈسٹرکٹ گیمز 2025 کا آغاز ہو گیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت کی زیر نگرانی جاری سنسنی خیز مقابلوں میں لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے کھلاڑی بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔ ایس پی اینٹی رائٹ فورس محمد خان، ڈی ایس پی مسعودالرحمن، ڈی ایس پی بابر شوکت، انٹرنیشنل ویٹ لفٹر عقیل جاوید بٹ، ریزرو انسپکٹر ندیم اختر، لائن افسر احسان الحق اور او ایس آئی محمد اقبال بھی موجود تھے۔ مقابلوں میں ویٹ لفٹنگ، باسکٹ بال، ریسلنگ اور باڈی بلڈنگ ایونٹس شامل ہیں۔ ایس پی منزہ کرامت نے کہا کہ کھیل جسمانی اور ذہنی مضبوطی کا بہترین ذریعہ ہیں اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات دیے جائیں گے۔