ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں سکاؤٹس ٹریننگ کیمپ کا آغاز

 لاہور(کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں انٹرنیشنل یوتھ ڈے کی مناسبت سے خصوصی سکاؤٹس کیمپ کا آغاز کیا گیا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق 292 نوجوان سکاؤٹس ٹریننگ کیمپ میں شامل ہو چکے ہیں، جو نوجوانوں کو ذمہ دار شہری بننے کی عملی تربیت فراہم کرے گا۔ تربیت یافتہ نوجوان حادثات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کریں گے۔ یوتھ کی تربیت کے لیے پاک لائف سیور ایپ لانچ کی گئی ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ہر نوجوان کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے لائف سیور بننے کی دعوت دی اور کہا کہ ہر گھر میں تربیت یافتہ لائف سیور محفوظ معاشرے کی ضمانت ہے۔