چند مقدمات میں ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کی سرزنش کی اور شوکاز نوٹس جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد کیا گیاتبدیلی تفتیش سیکنڈ بورڈ میں اے ڈی آئی جی رضوان سعید سمیت دیگر افسران نیشرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل ،زیادتی، ضرر،امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر اور دھوکہ دہی کے 10 مقدمات زیر بحث آئے۔شہری حیدر علی قتل،عائشہ بی بی ذیادتی، یاور رشید دھوکہ دہی کے مقدمات کی تبدیلی تفتیش کے بارے میں پیش ہوئیجبکہ شہری محمد عارف، علی رضا،غلام مصطفٰی چیک ڈس آنر، شازیہ فاروق، احد میاں امانت میں خیانت کے مقدمات کی تبدیلی تفتیش کے بارے میں پیش ہوئے،تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیابورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کییڈی آئی جی انویسٹی سید ذیشان رضا نے چند مقدمات میں ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کی سرزنش کی اور شوکاز نوٹس جاری کیے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق دوران تفتیش میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، تبدیلی تفتیش بورڈ کا مقصد شہریوں کو انصاف کی فراہمی ہے