اے ٹی ایم کارڈ ہتھیانے اور رقم نکالنے کا اعتراف کیا،مقدمات درج

 لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر پولیس نے نوسر باز گینگ کے خلاف کارروائی کی۔ ایس ایچ او ڈیفنس سی رضا عباس نے ٹیم کے ہمراہ بنک اے ٹی ایم پر شہریوں سے کارڈ ہتھیانے اور رقم ٹرانزیکشن کرنے والے 3 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں سرغنہ ساجد، طاہر اور محسن شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس سی کے علاقے سے ایک شخص سے اے ٹی ایم کارڈ ہتھیانے اور رقم نکالنے کا اعتراف کیا۔ ملزمان سے 2 موٹر سائیکلیں، نقدی، اے ٹی ایم کارڈز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی۔ ایس پی کینٹ نے کارروائی پر ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش دی۔