غزہ کو منافع بخش رئیل سٹیٹ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے: وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ
تل ابیب (آئی ا ین پی )امریکی صدر کے بعد اسرائیلی وزیرخزانہ نے بھی غزہ کو ہتھیانے کے منصوبے کا اعتراف کرلیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ نے تل ابیب میں اربن رینیول سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو منافع بخش رئیل اسٹیٹ میں تبدیل کر نے کا منصوبہ ہے، امریکا سے مذاکرات ہوئے ہیں کہ غزہ کو کیسے آپس میں تقسیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے جنگ پر بہت رقم خرچ کی، غزہ کی زمین بیچ کر اسی شرح سے منافع بھی تقسیم ہونا چاہیے، انفرا اسٹرکچرکی تباہی شہرکی تجدید کا پہلا مرحلہ ہوتا ہے، اب تعمیر شروع ہونی چاہیے