خاتون سمیت 4منشیات فروش گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر) اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 34 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 15 کلوگرام منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سواروں سے 180 گرام ہیروئن برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء￿  کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ ایبٹ روڈ لاہور پر واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل میں موجود کپڑوں میں جذب شدہ 3.345 کلو آئس برآمد کی گئی۔ شاہراہِ فیصل کراچی پر واقع کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل میں موجود کپڑوں میں جذب شدہ 6.040 کلو آئس برآمد کی گئی۔ سہراب گوٹھ کراچی میں خاتون کے قبضہ سے 5 کلو چرس اور گلشن اقبال کراچی میں ملزم سے 980 گرام آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے