لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار پولیس نے 2 منشیات و شراب فروش گرفتار کر لئے،ملزمان مختلف تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور بازاروں میں منشیات و شراب فروخت کرتے تھے،ترجمان کے مطابق سبزہ زار پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش عثمان عرف گیٹو سے 01 کلو 60 گرام چرس جبکہ بدنام شراب فروش عامر مسیح سے بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے اور انہیں مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔داتا دربار پولیس نے مختلف مقامات سے منشیات فروشی کرتے دو ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق داتا دربار پولیس نے کریک ڈائون کے دوران منشیات فروش سلمان زاہد اور ٹیپو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی 2040 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔