4منشیات فروش گرفتار:5کلو سے زائد چرس برآمد

ملزم کمال، عباس، اشفاق اور علی کا نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف 
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے 4 منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کے مطابق ملزم کمال، عباس، اشفاق اور علی سے 5کلو 380 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان نے نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف بھی کیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کاررو ائیاں شروع کردی۔