خاتون سمیت 4منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )ساندہ پولیس نے خاتون منشیات فروش سمیت 2 ملزم گرفتار کر لئے۔منشیات فروش خدیجہ کو دھوپ سڑی اورریکارڈ یافتہ منشیات فروش عدنان عرف دانو کوحکیماں والا بازار سے گرفتار کر کے خدیجہ سے 1 کلو 110 گرام چرس اور عدنان سے 2 کلو چرس اور 450 گرام آئس بر آمد کر لی گئی۔ گڑھی شاہو پولیس منشیات فروش عتیق کو دوران پٹرولنگ ناچ گھر چوک سے گرفتار کرکے 1 کلو 40 گرام ہیروئن جبکہ ملزم سنی مسیح کو بوہڑ والا چوک سے گرفتار کر 360 گرام آئس بر آمد کر لی۔مقدمات درج کر لیے گئے۔