سندر پولیس نے2 خواتین سے 47کلو ، شیراکوٹ میں حق نواز سے 6 کلو منشیات بر آمد کرلی
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش دو خواتین کو گرفتار کرکے 47 کلو منشیات برآمد کر لی پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو?ن جاری ہیں سندر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش دو خواتین عائشہ اور رابعہ کو گرفتار کرکے 47 کلو منشیات برآمد کر لی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیاپولیس نے منشیات فروش خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی لاہور نوجوان نسل کو تباہ کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی کریک ڈائون جاری رہے گا۔ مجاہد سکواڈ نے شیرا کوٹ ناکے پر کارروائی کرتے ہوئے شہر میں منشیات کی سپلائی کو نا کام بناتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش حق نواز کو گرفتار کرکے 6کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی ملزم حق نواز کامردان سے تعلق ہے، اقبال ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی بڑی ترسیل کو ناکام بناتے ہوئے مشہور زمانہ جارج مسیح کے بیٹے بد نام زمانہ شکیل مسیح کو بھاری شراب سمیت گرفتار کرلیا ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق ملزم شکیل مسیح کو 134 مختلف شراب کی بوتلوں سمیت مین بلیوارڈ سے گرفتار کیا گیا