ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں سرکاری گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، موٹرسائیکل سوار نوجوان گرتے ہی دوسری کارتلے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔ محمد یونس موٹرسائیکل پر رات کے وقت گھرواپس جارہاتھا کہ شاداب ٹا ئون پل کے قریب تیزرفتار کار نے ٹکر مار دی جس سے محمد یونس سڑک پر گرگیا اور پیچھے سے آنے والی ایک دوسری کار نے اسے کچل دیا۔ ریسکیو عملہ نے طبی امداددیکر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے متوفی کے بھائی محمد یوسف کی رپورٹ پر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔