گدھا گاڑی کی ٹکر ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

قصور(خصوصی رپورٹ) سرائے مغل کے نواح میں گدھا گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، 43سالہ خادم حسین موٹرسائیکل پر سرائے مغل کے نزدیک جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی گدھا گاڑی سے ٹکر ہوجانے کے نتیجہ میں موقع پردم توڑگیا، ریسکیو 1122کے عملہ نے لاش کو ہسپتال پہنچا دیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔