گاڑی کی ٹکر ،موٹرسائیکل سوار جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل سوار علی سلمان موقع پر جاں بحق ہوگیامقامی افراد نے کارسوار کو دھرلیاڈرائیور کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی،پولیس نے لارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر کے گاڑی قبضہ میں لے لی اور مزید کارروائی شروع کردی۔