پاکپتن (خصوصی رپورٹ) چن پیر روڈ پر ملک راجہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 30 سالہ تنویر ولد قاسم علی، سکنہ ملک رحموکا، کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت 25 سالہ احمد حسن ولد منیر احمد، سکنہ ملک بہاول، کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمی احمد حسن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا۔