موٹرسائیکل اور ڈمپر میں ٹکر ، نوجوان جاں بحق، ایک شدید زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر)کرول گھاٹی کے قریب ٹریفک حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ حادثہ موٹرسائیکل اور ڈمپر کے درمیان ٹکر کے باعث پیش آیاریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک شخص شدید زخمی جبکہ ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاجاں بحق ہونے والے کی شناخت 25 سالہ ہارون کے نام سے ہوئی جبکہ شدید زخمی 22 سالہ دانش کو فوری طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیاریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کردی