لاہوریے مردہ گوشت کھانے سے بچ گئے

شیرا کوٹ ناکے پر ساڑھے 7 من مضر صحت گوشت پکڑا گیا،ملزم عطاء اللہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے  ڈیرہ سے لاہور لارہا تھا
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں مجاہد سکواڈ ناکہ شیرا کوٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کے گوشت اور پایوں کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔ پولیس نے موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کر کے محکمہ فوڈ کے حوالے کر دیاترجمان ڈولفن کے مطابق ناکہ شیرا کوٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی سے بدبو اور تعفن آنے پر اہلکاروں نے گاڑی کو روکاچیکنگ کے دوران مختلف کارٹنوں میں چھپائے گئے 300 کلوگرام سے زائد مٹن اور بیف کے پائے برآمد ہوئیڈی ایس پی مبشر اعوان کے مطابق، گرفتار ملزم عطاء￿  اللہ پائے ڈیرہ اسماعیل خان سے لاہور منتقل کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ یہ گوشت مردہ جانوروں کا تھا جسے شہر کے مختلف ہوٹلوں اور دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھاواقعے کی اطلاع فوری طور پر محکمہ فوڈ اتھارٹی کو دی گئی،جس کی ٹیم موقع پر پہنچ کر ملزم اور برآمد شدہ گوشت کو اپنی تحویل میں لے لیاایس پی ڈولفن محمد خان نے کہا ہے کہ عوام کی صحت اور سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ناکوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری رہے گا، تاکہ مضر صحت اشیاء￿  کی شہر میں ترسیل کو ہر صورت روکا جا سکے۔