کوٹ لکھپت پولیس، ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت پولیس نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے تہت روڈ پر ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے خطرناک ڈکیٹ گینگ کو رنگ ہاتھوں گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے تہت روڈ پر ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے خطرناک ڈکیٹ گینگ کو رنگ ہاتھوں گرفتار کرلیاملزمان شہریار نامی شہری کے ساتھ واردات کرکے فرار ہورہے تھے،ملزمان نے چند روز قبل پاک عرب سوسائٹی میں دو شہریوں کے ساتھ بھی واردات کی تھی ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی ملزمان میں عابد، فرحان شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق سٹریٹ کریمینلز و گینگز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،