لاہور(کرائم رپورٹر)لوئر مال پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی متحرک اور ریکارڈ یافتہ گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ناظم اور عنصر شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو موٹر سائیکل، ایک چنگ چی رکشہ، ایک لاکھ 28 ہزار روپے نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ماسٹر چابیوں کی مدد سے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے اور چند روز قبل لوئر مال کے علاقے میں بھی واردات کی۔