کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 555 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مہلک حادثات میں زیادہ تر ہیوی گاڑیوں کی ٹکر شامل ہے:
ہیوی گاڑیوں کی ٹکر: 169 افراد ہلاک
ڈمپر کی ٹکر: 34 افراد ہلاک
ٹریلر کی ٹکر: 63 افراد ہلاک
واٹر ٹینکر کی ٹکر: 37 افراد ہلاک
بسوں کی ٹکر: 35 افراد ہلاک
پولیس حکام نے بتایا کہ اس سال حادثات کی بنیادی وجوہات میں تیز رفتاری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، اور ناقص انفراسٹرکچر شامل ہیں۔ شہر میں ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح عوام کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔