کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ہیوی گاڑیوں کے حادثات میں ہلاکتیں 195 تک پہنچ گئیں

کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ہیوی گاڑیوں کے حادثات میں ہلاکتیں 195 تک پہنچ گئیں

کراچی کے علاقے لانڈھی اسپتال چورنگی پر ایک افسوسناک حادثے میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس یا دیگر حکام کی جانب سے ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری یا حراست سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 195 تک پہنچ گئی ہے۔یہ واقعہ شہر میں ہیوی ٹریفک اور تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو ظاہر کرتا ہے۔