بھارت کے راجستھان میں المناک حادثہ، یاتریوں کی گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، 11 افراد ہلاک

بھارت کے راجستھان میں المناک حادثہ، یاتریوں کی گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، 11 افراد ہلاک

بھارتی ریاست راجستھان میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7 بچوں اور 3 خواتین سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ راجستھان کے شہر داؤسا میں بدھ کی صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا، جب یاتریوں کو لے جانے والی ایک پک اپ وین سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد اتر پردیش کے رہائشی تھے، جو سالاسر بالاجی مندر سے دو پک اپ وینز میں واپس آ رہے تھے۔ واپسی کے سفر کے دوران ایک وین کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے باعث یہ جانی نقصان پیش آیا۔پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ مرنے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔