راجستھان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 8 افراد ہلاک، 24 زخمی

راجستھان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 8 افراد ہلاک، 24 زخمی

بھارتی ریاست راجستھان میں دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر رشی کیش سے اندور جانے والی ایک سلیپر بس ٹرک سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ رات تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ بس تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی، جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔حکام کے مطابق پانچ مسافر آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوئے، جبکہ دو افراد سر پر شدید چوٹیں لگنے سے دم توڑ گئے۔ زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، جنہیں ضلع دوسہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ امدادی اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں تاخیر سے موقع پر پہنچیں، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ بس کے سامان رکھنے والے حصے میں سگریٹ کے پیکٹ موجود تھے، جس سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ تاہم اس دعوے کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔