گلوکار حسن رحیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ویڈیوز وائرل، مداحوں کا دلہن سے متعلق تجسس برقرار

گلوکار حسن رحیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ویڈیوز وائرل، مداحوں کا دلہن سے متعلق تجسس برقرار

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف گلوکار حسن رحیم نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔

شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں گلوکار کو خوشگوار موڈ میں اپنے خاص دن کا لطف اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی جانب سے حسن رحیم کو زندگی کے نئے سفر پر نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ مداحوں میں سب سے زیادہ تجسس ان کی دلہن کے حوالے سے پایا جا رہا ہے۔مختلف سوشل میڈیا پیجز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گلوکار کی شادی ان کی کزن سے ہوئی ہے تاہم حسن رحیم نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ چترال سے تعلق رکھنے والے گلوکار شادی کے دن اپنے روایتی لباس میں ملبوس تھے، جبکہ دلہن نے آسمانی رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا۔ویڈیوز میں حسن رحیم بے حد خوش اور مطمئن دکھائی دے رہے ہیں جبکہ تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔