نیلم منیر کی شادی کی تیاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں میں تجسس

نیلم منیر کی شادی کی تیاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں میں تجسس

پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس نے ان کے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے۔

 اس ویڈیو میں ایک بیوٹی سیلون دکھایا گیا ہے جہاں دلہن کی تیاری کی جا رہی ہے، اور سیلون کی جانب سے اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ پاکستانی اداکارہ ہیں جن کی شادی کا پہلا فنکشن "نکاح" اور "دعائے خیر" سیلون سے تیار ہو کر ہو رہا ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی ہے، جس پر نیلم منیر کے مداحوں کے دلچسپ تبصرے اور سوالات دیکھنے کو ملے ہیں۔ اس ویڈیو نے شوبز حلقوں میں بھی ہلچل مچائی ہے، جہاں کئی فنکاروں نے نیلم منیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، جس سے سوشل میڈیا صارفین کا یقین مضبوط ہوا کہ یہ ویڈیو نیلم منیر ہی کی ہے۔

اس سے قبل چند انسٹاگرام پیجز پر یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیلم منیر رواں ماہ دسمبر میں دبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، لیکن اس بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔ اس ویڈیو کے حوالے سے یہ بات اب تک واضح نہیں ہو سکی کہ یہ ویڈیو واقعی نیلم منیر کی ہی ہے یا نہیں، لیکن شائقین کے تجسس میں اضافہ ہو چکا ہے۔