ویب ڈیسک: بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر حکومت نے اہم سیکیورٹی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق اب بلوچستان میں داخل ہونے والی ہر مسافر بس میں روانگی سے قبل سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب، ویڈیو ریکارڈنگ، ٹریکنگ سسٹم اور ایمرجنسی بٹن لازمی قرار دیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد نے بتایا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان جانے والی کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ کو بواٹہ چیک پوسٹ سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
اہم نکات:
شام 5 بجے کے بعد سخی سرور اور بواٹہ چیک پوسٹ سے آگے تمام قسم کی پبلک و نجی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ہر بس میں روانگی سے قبل مکمل ویڈیو ریکارڈنگ لازمی ہوگی۔
ہر بس میں کم از کم دو مسلح نجی سیکیورٹی گارڈز ہونے چاہئیں۔سی سی ٹی وی کیمرے اندر اور باہر نصب ہوں گے تاکہ ہر سرگرمی کو مانیٹر کیا جا سکے۔ٹریکنگ سسٹم اور ایمرجنسی پینک بٹن کی تنصیب بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ٹرانسپورٹرز اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شام کے وقت سفر سے گریز کریں اور سیکیورٹی اقدامات میں حکومتی اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
Ask ChatGPT