ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 کے تحت متعدد شاہراہیں صبح 6 سے شام 6 بجے تک بند رہیں گی

ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 کے تحت متعدد شاہراہیں صبح 6 سے شام 6 بجے تک بند رہیں گی

ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے مختلف مرکزی اور ذیلی شاہراہوں پر آمد و رفت محدود کر دی ہے۔

پابندیاں روزانہ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مؤثر رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق، ٹانک روڈ، طارق شہید سے بھگووال روڈ سمیت متعدد لنک روڈز مکمل طور پر بند رہیں گے۔اسی طرح، کلاچی، ہتھالہ روڈ اور کوٹ اٹل سے گرہ عبداللہ تک ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔مزید برآں، ٹکواڑہ، ہتھالہ، پوٹہ، بڈھ، کنوڑی، گرہ محبت اور چہکان کے درمیان بھی ٹریفک بند رہے گی، جس کی وجہ سے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز کو پابندیوں سے استثنیٰ دیا گیا ہے، اور دیگر ضروری نقل و حرکت صرف پیشگی اجازت سے ممکن ہے۔