ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ 12 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کرے گی۔اجلاس میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ممبران کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ علاوہ ازیں، بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے کنونشن پر دستخط اور سفارتی مشن کے ارکان کے لیے تجارتی سرگرمیوں کے معاہدے پر وزارت خارجہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان دستخط کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
وزارت صنعت و پیداوار اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے درمیان ای-موبلٹی پر تعاون کے معاہدے پر دستخط کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کے تحت وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری بھی اس اجلاس میں دی جائے گی۔