برطانوی وزیراعظم کی غیرقانونی تارکین وطن کو وارننگ

 ایسے افراد کو فوری طور پر حراست میں لیا جائے گا اور ملک سے نکال دیا جائے گا،کیئرسٹارمر
لندن(آئی این پی )برطانیہ میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر تارکین وطن کو وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کھلے الفاظ میں وارننگ جاری کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو سخت پیغام جاری کیا ہے۔اپنے پیغام میں کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ایسے افراد کو فوری طور پر حراست میں لیا جائے گا اور ملک سے نکال دیا جائے گا۔ یہ بیان برطانیہ کی امیگریشن پالیسی میں اصلاحات کے تحت ڈی پورٹ نا، اپیل لیٹر اسکیم کو 23 ممالک تک وسعت دینے کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ اس فہرست میں بھارت بھی شامل ہے۔کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہوتے ہیں تو آپ کو حراست کا سامنا کرنا پڑے گا اور آپ کو واپس بھیج دیا جائے گا۔ اگر آپ اس ملک میں آ کر جرم کرتے ہیں، تو ہم آپ کوفوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا۔۔ قبل ازیں   جاری  ایک بیان میں برطانوی ہوم آفس نے اس اسکیم میں بڑی توسیع کا اعلان کیا، جس کے تحت اس میں شامل ممالک کی تعداد 8 سے بڑھا کر 23 کر دی گئی۔۔اب اس فہرست میں بھارت کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، کینیڈا، ملائیشیا، کینیا، اور یوگنڈا جیسے ممالک کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق دیگر ممالک کے ساتھ بھی اس پروگرام میں شمولیت کے لیے بات چیت جاری ہے۔