امریکی ایوان نمائندگان : غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لینے کا بل منظور

سینیٹ سے بل کی منظوری کی صورت میں صدر ٹرمپ کی دوسری مدتِ میں یہ پہلی قانون سازی ہو گی،رپورٹ
 واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے ایوان نمائندگان نے غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لینے کے بل کی منظوری دے دی ہے بل ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا گیا تو 263 ارکان نے اس کے حق میں جب کہ 156 نے مخالفت میں ووٹ دیا بل کی حمایت کرنے والوں میں 46 ارکان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔.ایوان نمائندگان سے غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لینے کے بل کی منظوری کے بعد اب اسے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا،سینیٹ سے بل کی منظوری کی صورت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران ہونے والی یہ پہلی قانون سازی ہو گی۔