پاکستانی اداکارہ مونا لیزا نے اپنے کیریئر کے ماضی میں کیے گئے بعض فیصلوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے بولڈ امیج کے باعث بعد میں پچھتاوے کا سامنا کرنا پڑا۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے شوبز کیریئر اور ذاتی تجربات پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ناظرین انہیں ایک بولڈ شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں، جبکہ حقیقی زندگی میں وہ اس طرح کی نہیں ہیں۔اداکارہ کے مطابق بھارت میں کام کے دوران انہوں نے کچھ ایسے پروجیکٹس اور فوٹو شوٹس کیے جن سے بعد میں انہیں گریز کرنا چاہیے تھا۔ ان کے مطابق انہی فیصلوں کی وجہ سے ان کے بارے میں ایک ایسا تاثر قائم ہوا جو ان کی اصل شخصیت سے مختلف ہے۔مونا لیزا نے کہا کہ وہ اب ان ماضی کے فیصلوں پر پچھتاوا محسوس کرتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ لوگ انہیں ان کی حقیقی شخصیت کے مطابق پہچانیں، نہ کہ صرف اس امیج کے ذریعے جو ماضی کے کاموں سے بنا۔