ارشد وارثی کو زندگی کے کونسے فیصلے پر بےحد پچھتاوا ہے؟

ارشد وارثی کو زندگی کے کونسے فیصلے پر بےحد پچھتاوا ہے؟

اداکار ارشد وارثی، جو بالی ووڈ کی مشہور فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں سرکٹ کا کردار ادا کر چکے ہیں، نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں دل چھو لینے والے انکشافات کیے۔

 انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنی والدہ کے آخری لمحات میں پانی نہ دینے کا بہت افسوس ہے۔ ارشد وارثی نے بتایا کہ وہ صرف 14 سال کے تھے جب ان کے والدین کا انتقال ہوا، اور ان کی والدہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں اور ڈائیلاسز پر تھیں۔ ڈاکٹروں نے سختی سے ہدایت دی تھی کہ ان کی والدہ کو پانی نہ دیا جائے کیونکہ اس سے حالت بگڑ سکتی ہے۔لیکن اس رات، جب ان کی والدہ پانی مانگتی رہیں، تو ارشد وارثی نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ انہیں پانی نہیں دیں گے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج بھی انہیں اس فیصلے پر پچھتاوا ہے، مگر وہ یہ بھی سوچتے ہیں کہ اگر انہوں نے پانی دے دیا اور اس سے ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہوتی، تو شاید وہ اس وقت خود کو معاف نہ کر پاتے۔انہوں نے مزید بتایا کہ والدین کے انتقال کے بعد ان کی زندگی بدل گئی، گھر کے حالات خراب ہو گئے اور وہ بہت کم عمر میں ہی عملی زندگی میں قدم رکھنے پر مجبور ہو گئے۔ یہ واقعہ ان کے دل و دماغ میں آج بھی گہرے اثرات چھوڑ گیا ہے۔