ہانیہ عامر کو برتھ ڈے پارٹی میں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا

ہانیہ عامر کو برتھ ڈے پارٹی میں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر   کو اپنی ایک حالیہ سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی قریبی دوست کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں انہیں خوشگوار موڈ میں دوستوں کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر میں ہانیہ عامر نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جس پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ان کے لباس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا، جبکہ کچھ افراد نے اسے ذاتی پسند اور آزادی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے اداکارہ کا دفاع بھی کیا۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جس کے باعث یہ معاملہ ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ہانیہ عامر کو ایک تقریب میں بولڈ ساڑھی پہننے پر اسی نوعیت کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد وہ اس سے متعلق خبروں میں رہی تھیں۔