پاکستانی اداکارہ مریم نفیس جو کہ حالیہ دنوں میں لندن میں اپنے شوہر امان احمد کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں، نے سوشل میڈیا پر کچھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں وہ مغربی طرز کے مختصر لباس میں پفر جیکٹ پہنے نظر آ رہی ہیں۔
ان تصاویر میں جہاں مریم نفیس کا انداز اور اعتماد دیکھنے کو ملا، وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس پر تنقید بھی کی۔ خاص طور پر سرد موسم میں مختصر لباس پہننے پر لوگوں نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ وہ سردی سے بچنے کے بجائے فیشن کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ "سردی سے کانپ رہی ہیں، مگر پھر بھی فیشن کرنا فرض ہے"، جبکہ ایک اور نے لکھا کہ "ان کی ٹانگوں کو ٹھنڈ نہیں لگتی"۔دوسری طرف، کچھ صارفین نے اداکارہ کی فیشن سلیکشن کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ جدید فیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔ مریم نفیس کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور ان پر مختلف ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔مریم نفیس نے اس پرانے مسئلے کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو لندن کے سرد موسم میں گزارے گئے خوشگوار لمحات سے آگاہ کیا اور اپنے فیشن کے انتخاب پر اعتماد کا اظہار کیا۔