پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ فرح ندیم نے صحت اور فٹنس کے لیے اپنا جم سیشن شروع کر لیا ہے۔
اداکارہ کی ورزش کرتے ہوئے ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ جم میں ورزش کرتی نظر آ رہی ہیں۔انہوں نے انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ فٹنس کی کوئی عمر نہیں ہوتی، اور کبھی بھی ورزش شروع کرنے میں دیر نہیں ہوتی۔ انہوں نے لکھا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے، اور صحت ہی سب سے بڑی دولت ہے۔ اداکارہ کے اس پوسٹ پر صارفین کی طرف سے مختلف ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ فرح ندیم دیگر لوگوں کو ورزش کی ترغیب دے رہی ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ویڈیو شیئر کرنے سے پہلے لباس کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مثبت اور منفی دونوں طرح کے ردعمل جنم دیے ہیں، مگر اداکارہ کا مقصد صحت مند زندگی کو فروغ دینا اور لوگوں کو حوصلہ دینا نظر آ رہا ہے۔