پاکستان کی اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے منفرد فیشن انداز کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
ہانیہ عامر نے لاہور میں معروف لگژری برانڈ وائی ایس ایل (YSL) کے پاکستان میں پہلے اسٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سیاہ رنگ کا ملبوس، ہلکا میک اپ اور ویٹ ہیئر لک اختیار کیا۔تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئیں۔ بعض مداحوں نے ان کے فیشن سینس اور اعتماد کو سراہا، جبکہ دیگر صارفین نے ان کے لباس اور اسٹائل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے لباس کو غیر متاثر کن قرار دیا، جبکہ بعض نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کے فیشن انتخاب پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ہانیہ عامر ماضی میں بھی اپنے منفرد فیشن اور انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بنتی رہی ہیں، جہاں ان کے لباس پر تعریف اور تنقید دونوں طرح کے ردِعمل دیکھنے میں آتے رہے ہیں۔