ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا مقدمہ: اقرار الحسن پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا مقدمہ: اقرار الحسن پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے معروف اینکر اقرار الحسن کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 20 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمے کی سماعت کے دوران اقرار الحسن اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت نے ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کیں اور آئندہ سماعت پر بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔عدالت نے مقدمے کی مزید کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کے لیے آئندہ سماعت کی تاریخ 20 نومبر مقرر کر دی ہے۔ اس روز ملزم کے خلاف الزامات کی باقاعدہ فرد جرم عائد کیے جانے کے معاملے پر کارروائی متوقع ہے۔واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اقرار الحسن کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت پہلے ہی این سی سی آئی اے کے عبوری چالان کو حتمی قرار دے چکی ہے، جبکہ اقرار الحسن اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔