داتا دربار پولیس نے 2اشتہاریوں کو دھر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دو مفرور اشتہاریوں ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دو مفرور اشتہاریوں ملزمان کاشف اور تصور کو گرفتار کرلیاروپوش اشتہاری فیصل آباد اور لاہور پولیس کو مطلوب تھیایس پی سٹی قاضی علی رضا نے روپوش اشتہاریوں کی گرفتاری پر ایس ایچ او داتا دربار اور پولیس ٹیم کو شاباش دی مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے