ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وکیل رانا مدثر کے مطابق اعجاز چوہدری کو گردوں میں انفیکشن اور پتھریوں کی وجہ سے شدید تکلیف ہے۔ جیل حکام نے انہیں فوری طور پر لاہور کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) منتقل کیا۔وکیل نے مزید بتایا کہ اعجاز چوہدری کا وزن 22 کلوگرام کم ہو چکا ہے اور اسپتال میں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں۔واضح رہے کہ اعجاز چوہدری نو مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ 22 جولائی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ بعض ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا۔