فیصل آباد(آ ئی این پی)اوباش افرادنے سبز باغ دکھا کر 9خواتین اور لڑکے کو اغوا کر لیا'پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ نور پور کی ناہید کوثر کی بیٹی (ع)، منصور آباد کے علاقہ امین ٹائون کی شبانہ کی بیٹی (الف)، ساندل بار کے علاقہ 31ج ب کی عذرا بی بی کی جواں سالہ بیٹی (الف) کو نا معلوم ملزمان، ڈجکوٹ کے عبدالرحمن کی ہمشیرہ (یی) کو ملزمان اللہ دتہ، تھانہ ایئر پور ٹ کے علاقہ 66ج ب کے احسان علی کی بیٹی (ث) کو نامعلوم، دھاندرہ کی روبینہ کوثر کی بیٹی (ف)، شہناز بی بی کی بیٹی (ک)' کھڑیانوالہ کے علاقہ 210ر۔ب کے اکرم کی بیٹی (س) کو نامعلوم اور بلوچنی کے علاقہ 96ر۔ب کے سجاد کی اہلیہ (ر) کو ملزمان سفیان وغیرہ نے اغوا کر لیا' ٹھیکریوالہ کے علاقہ 68ج ب کے عبدالمجید کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا' پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔