شاد باغ : خواتین کے سامنے برہنہ ہو کر فحش حرکات ، اوباش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے خواتین کے سامنے برہنہ ہو کر فحش حرکات کرنے والا اوباش گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ملزم عمر آتی جاتی خواتین کو دیکھ کر اپنی پینٹ اتار کر فحش حرکات کرتا  ایس ایچ او شاد باغ محمد ذکاء  نے ٹیم کے ہمراہ  15 کال پر فوری ریسپانس کرتے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا