تین افرادنے زمیندارکے بھائی کوگولی ماردی

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود میں زمیندار کے بھائی کو تین افراد نے گولی ماردی اورفرارہوگئے،بتایاگیاہے کہ نواحی گا ئوں 100 بارہ ایل میں محمد یوسف زمیندار کے بھائی ناصر علی کو عاطف اور دو نا معلوم ملزموں نے گولی مار دی اور فرار ہو گئے۔ فریقین کے درمیان رنجش پائی جاتی تھی، زخمی ناصر علی کو ہسپتال داخل کرا دیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ پولیس تھانہ بنگلہ اوکانوالہ نے محمد یوسف کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم عاطف کو گرفتار کرلیا۔