شہر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ مختلف ہے۔شہریوں کے مطابق بعض علاقوں میں 3 گھنٹے، کہیں 4 جبکہ بعض علاقوں میں 5 گھنٹے تک بجلی بند رہنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔طویل اور غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں اور معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث فراہمی کے نظام پر دباؤ برقرار ہے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔