وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور دیگر حکام نے انہیں ہیتھرو ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔اس دورے کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے مابین اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ وزیر خزانہ برطانوی حکام، عالمی مالیاتی اداروں اور برطانوی کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دیا جا سکے۔
اس دورے کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب 'پاکستان ایکسیس ڈے' کے عنوان سے ہونے والی سرمایہ کاری گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے متعلق برطانیہ میں سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔