مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ، عالمی انوائرمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گی

مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ، عالمی انوائرمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گی

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی۔

 اس دورے کے دوران وہ عالمی انوائرمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گی، جہاں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں اور اقدامات سے عالمی رہنماؤں کو آگاہ کریں گی۔ذرائع کے مطابق، اس موقع پر بھارتی حکومت کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو بھی دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ خاص طور پر بھارتی پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا تاکہ مسئلے کے حل کے لیے عالمی توجہ مبذول کروائی جا سکے۔

مریم نواز ایک ہفتہ تک بیرون ملک قیام کریں گی، جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ برازیل جائیں گی۔ اس کے علاوہ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سمیت دیگر چھ افراد بھی اس وفد کا حصہ ہوں گے۔ اس دورے کا مقصد ماحولیاتی مسائل کے حل اور پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔