سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سنٹرل لندن مسجد میں نماز عید ادا کی

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سنٹرل لندن مسجد میں نماز عید ادا کی

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے لیے سنٹرل لندن کی مسجد پہنچ گئے جہاں ان کے صاحبزادے حسن نواز اور معروف ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 اس موقع پر سیاسی رہنما زبیر گل، احسن ڈار، خرم بٹ اور رانا جنید بھی سنٹرل لندن مسجد میں موجود تھے۔نماز عید کے بعد میاں نواز شریف نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور عالم اسلام کو خوشیاں اور برکتیں عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ترقی کا جو سفر جاری ہے، اللہ پاک اس میں مزید برکت دے تاکہ ملک خوشحالی کی راہوں پر گامزن رہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ عید کا پرمسرت موقع ہے، اور یہ موقع ہے کہ ہم سب مل کر ملک کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کریں تاکہ پاکستان ہر میدان میں ترقی کرے اور خوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی خوشیوں اور ملک کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔