لیڈی گاگا کی ایک منٹ کی میک اپ روٹین، صرف 3 پراڈکٹس کا استعمال

لیڈی گاگا کی ایک منٹ کی میک اپ روٹین، صرف 3 پراڈکٹس کا استعمال

معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے مداحوں کے ساتھ اپنی انتہائی مختصر اور آسان میک اپ روٹین شیئر کردی، جس میں وہ بغیر میک اپ کے بھی نظر آئیں۔

40 سالہ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ’گیٹ ریڈی ود می‘ ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے صرف 3 میک اپ پراڈکٹس استعمال کرتے ہوئے ایک منٹ میں اپنا لک مکمل کیا۔ویڈیو کے آغاز میں لیڈی گاگا کو گلابی فیس ماسک اتارتے دیکھا گیا، جس کے بعد انہوں نے آنکھوں کے نیچے، منہ کے اطراف اور ماتھے پر کنسیلر لگایا۔کنسیلر کو بلینڈ کرنے کے بعد گلوکارہ نے گالوں، پلکوں، جبڑے، ماتھے اور ناک پر کونٹور کیا، جبکہ آخر میں براؤن لپ لائنر لگا کر اپنا میک اپ مکمل کرلیا۔لیڈی گاگا نے اپنی مختصر میک اپ روٹین کو ’مائی ہولی ٹرینیٹی‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کنسیلر، کونٹور اور لپ لائنر وہ 3 چیزیں ہیں جن کی مدد سے وہ فوری طور پر تیار ہوسکتی ہیں۔