امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کے باعث کینیڈین شہر مونٹریال میں ہونے والا اپنا کنسرٹ منسوخ کر دی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ گانے سے قاصر ہیں۔لیڈی گاگا نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے معذرت کی اور بتایا کہ بیماری کی تشخیص کنسرٹ سے چند دن پہلے ہوئی، جس کی وجہ سے انہوں نے لائیو پرفارمنس کی بجائے آرام اور صحت یابی کو ترجیح دی۔