امریکی ٹینس اسٹار بین شیلٹن نے ہم وطن فرانسس ٹیافو کو سنسنی خیز آل امریکن سیمی فائنل میں شکست دے کر یو ایس اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
آرتھر ایش اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں شیلٹن نے ایک سیٹ کے خسارے سے مقابلے کا آغاز کرنے کے باوجود شاندار کم بیک کیا اور 4-6، 3-6، 3-6 اور 5-7 سے کامیابی حاصل کی۔دونوں کھلاڑی پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلم کے فائنل میں پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے، جس کے باعث میچ میں ابتدا ہی سے زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ شائقین کو دونوں جانب سے جارحانہ اور شاندار شاٹس دیکھنے کو ملے۔تین گھنٹے 17 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 23 سالہ بین شیلٹن نے اہم لمحات میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے فیصلہ کن برتری حاصل کی۔فائنل میں شیلٹن کا مقابلہ الیگزینڈر زیوریو سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں روس کے کیرن خاچانوف کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔شیلٹن کے لیے یہ فائنل ایک تاریخی موقع بھی ہے، کیونکہ اینڈی راڈک کے 2003 میں یو ایس اوپن جیتنے کے بعد سے کوئی امریکی مرد کھلاڑی گرینڈ سلم سنگلز ٹائٹل اپنے نام نہیں کر سکا۔بین شیلٹن نے فائنل سے قبل امریکی شائقین سے بھرپور حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کے لیے تاریخ رقم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔