آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ویمنز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے اور ٹی 20 سہ فریقی سیریز میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔
کھیلے گئے میچ میں، آئرلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 177 رنز کے ہدف کو 19.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ ربیکا اسٹوکیل نے ناقابل شکست 60 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔اس کے علاوہ، اوپنر ایمی ہنٹر نے 44 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔