پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے خود کو ’سنگل‘ قرار دینے کے چند روز بعد دوسرا موقع دینے، وفاداری اور خودداری سے متعلق ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری پر برج حوت (Pisces) سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں کہا گیا تھا کہ اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد کسی کو آسانی سے دوسرا موقع نہیں دیتے کیونکہ وہ پہلی مرتبہ ہی اپنا سب کچھ دے چکے ہوتے ہیں اور ان کی وفاداری معمولی چیز نہیں ہوتی۔گلوکارہ نے اس پیغام پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’’میں تو لاکھوں مواقع دیتی ہوں، جھوٹ نہیں کہوں گی، لیکن اپنی عزتِ نفس کا خیال ہمیشہ رکھنا چاہیے۔‘‘واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور زین احمد نے 6 اگست 2025 کو کینیڈا میں نجی نکاح کیا تھا اور سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان بھی کیا تھا، تاہم بعد ازاں یہ پوسٹ ہٹا دی گئی۔دونوں کی جانب سے تاحال علیحدگی یا ازدواجی حیثیت میں کسی تبدیلی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اس لیے آئمہ بیگ کی حالیہ پوسٹس کو ان کے نجی رشتے سے جوڑنا فی الحال قیاس آرائیوں تک ہی محدود ہے۔